تینوں اہم شخصیات کورونا سے انتقال کر گئیں، مراد علی شاہ کا انکشاف

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں انتقال کرنے والی تین ممتاز شخصیات کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعے کے روز انتقال کرنے والے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کورونا کا شکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور ممتاز عالم دین اور خطیب علامہ طالب جوہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفتی نعیم کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں.

یہ بات علم میں رہے کہ اس اسے قبل ان تینوں شخصیات کی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے شکار مہدی شاہ کے انتقال سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوگئے تھے اور دیگر عارضے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہوئے.

مہدی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی تھے جن میں شام اور عراق سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی.

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ 28 مارچ کو مہدی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے، ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے تھے، ان مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہار گئے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *