پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کا تقرر

تین صوبوں کے آئی جیز کو تبدیل کردیا گیا ۔

گریڈ 21کے افسر کلیم امام کو پی پی او پنجاب سے ہٹا کر پی پی او سندھ تعینات کردیا گیا ہے ،گریڈ 21کے پولیس افسر محمد طاہر کو پی پی او خیبر پختون خواہ سے ہٹا کر صوبائی پولیس آفیسر کے طور پر پنجاب میں تعینات کردیا گیا ہے ،گریڈ 21کے پولیس افسر صلاح الدین خان کو اسٹبلمشنٹ اسپیشل ڈیوٹی سے ہٹا کرصوبائی پولیس افسر برائے خیبر پختون خواہ میں تعینات کردیا گیا ہے ،گریڈ 22کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کوصوبائی پولیس آفیسر برائے سندھ سے ہٹا کر اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

معلوم رہے کہ 13جون کو نگران وفاقی حکومت نے صوبوں میں سیاسی ادوار کے مقرر کردہ اعلیٰ افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ چاروں چیف سیکرٹریز اور صوبوں کی پولیس کے سربراہوں کو تبدیل کردیا گیا تھا ۔فیصلے کے مطابق اکبر حسین درانی کو چیف سیکرٹری پنجاب، اعظم سلیمان کو سندھ ، نوید کامران کو کے پی جبکہ اختز نذیرکو بلوچستان کا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا ۔جبکہ محکمہ پولیس میں کلیم امام کو آئی جی پنجاب، امجد سلیمی کو آئی جی سندھ،محمد طاہر کو آئی جی کے پی اور محسن حسن بٹ کو آئی بلوچستان لگا دیا گیا تھا ۔جس کے بعد اب دوبارہ ان کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *