وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کروائیں، میئرکراچی کا مطالبہ

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہےکہ آج پورا شہر کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے بلک رہا ہے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ کراچی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کروائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ وفاقی اداروں کی نا اہلی ہے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر پیشگی اقدامات نہیں کیے۔

وسیم اختر نے مزید کہاکہ این ڈی ایم اے سے درخواست ہے کہ آئی سی یوکی صورتحال مزید بہتر کریں، بہت دفعہ سندھ حکومت کو کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو بہتر کریں،بہت عرصے سے لیب کام نہیں کررہی تھی اب ہم نے فعال کی ہے۔

میئرکراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ہر شہری جسے کچھ لگ رہا ہے وہ عباسی شہید اسپتال آسکتا ہے، پوری دنیا میں میونسپل کارپوریشن کے تحت اسپتالوں نے اپنی لیب کو اپ گریڈ کیا، کورونا کی صورتحال میں مخیر حضرات دل کھول کر مدد کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *