کے الیکٹرک کی مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈ نگ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی میں شہر بھر کے علاقوں میں 12 سے 14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،ابھی بھی نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد،اورنگی ٹاؤن،گلشن معمار اور کورنگی کے ایریاز میں بجلی غائب ہے۔

بجلی غائب ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ کو کلاس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ کورونا کی وبا سے گھروں میں آئسولیٹ ہونے والے افراد بھی شدید متاثر ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بلوں کی مد میں ہزاروں روپے کے بل بھیج کر ہمیں ادا کرنے پر زور دے رہی ہے، کے الیکٹرک کے دفاتر جا کر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوتی، مستقل بجلی فراہم کرنے کے بجائےغیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس سے گھروں میں رہنا دشوار ہوگیا ہے۔

جبکہ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہناتھا کہ کیبل فالٹ اورپی ایم ٹی میں خرابی کےباعث بجلی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سے مزید طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *