اکتوبر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیر صحت سندھ

صوبائی وزیر صحت سندھ عذراپیچوہوکا کہنا ہے کہ علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، خدشہ ہے کہ اکتوبر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عذرا پیچوہو نے کہا کہ آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں، حکومت کورونا ٹیسٹ مفت کررہی ہے۔

وزیر صحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نجی اسپتال کورونا ٹیسٹنگ فیس آٹھ ہزار روپے تک لے رہے ہیں،ہم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *