عالمی برادری آج بھارت کوخطےکے امن کے لیےخطرہ سمجھتی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری آج بھارت کوخطےکے امن کے لیےخطرہ سمجھتی ہے، اوآئی سی رابطہ گروپ نےبھارتی اقدامات کومستردکیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت میں بی جےپی کو5ریاستوں میں شکست ہوئی پھرپلواماڈرامہ رچایاگیا، پاکستان دشمنی کامنجن بیچ کر ہی مودی سرکارجیتی ہے، خودبھارتی عوام ہندوتواسوچ سےنالاں ہیں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیساتھ سلوک دنیادیکھ رہی ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئےبہانےتلاش کررہاہے، بھارتی الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے،منہ توڑجواب دینگے۔

شاہ محمودقریشی نے بھارت کےپاکستانی ہائی کمیشن عملےپرالزامات کو بےبنیاد ٹھراتے ہوئے کہاکہ بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائے، بھارت بھی اپنےہائی کمیشن کے50فیصدعملےکی واپسی کاسامان باندھے، پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئےگا،بھارت کاعملہ بھی واپس جائے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین کےہاتھوں شرمندگی کےباعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے،اس لیے بے بنیاد الزامات لگاکر اپنے آپ کو بچا رہاہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *