سعودی عرب کا حج کی اجازت دینے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے محدود پیمانے پہ حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے،حج صرف سعودی عرب میں رہنے والے لوگ کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ہر ملک کے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہوں، بیرون دنیا سے کسی کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی حکومت نے مزید کہا کہ اس سال کورونا کی وبا کے باعث حج کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،دنیابھرمیں 70لاکھ سےزیادہ لوگ کوروناسےمتاثرہیں،جس کی وجہ سے 5لاکھ کےقریب اموات ہوچکی ہیں، اس وجہ سے صرف مقامی لوگ ہی حج کرنے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *