ٹک ٹاک بناتے ہوئے لڑکا گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی میں‌ ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا اور اہل خانہ کو ساری زندگی کی کے لیے غمزدہ کرگیا.

ٹک ٹاک این فن ہونے کے ساتھ ساتھ اب لوگوں کی زندگیاں نگلنے کا آلہ کار بھی بنتا جارہا ہے، جہاں ایک سے بڑھ کر ایک اسٹنٹ کرنے کی کوشش لوگوں کی جان لے جاتی ہے.

ایسا ہی ایک کارنامہ انجام دینے کی کوشش کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں 17 سالہ تنویر نے کی.

ایک خطرناک ٹک ٹاک بناتو ہوئے تنویر نے اپنے والد کی پستول نکال کر اپنی کنپٹی پر رکھی، اور اچانک گولی بھی چل گئی.

نوجوان گولی لگنے سے اس وقت دم توڑ گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا.

دوسری جانب پولیس نے بتایا اہل خانہ نے متوفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے نہیں دیا اور اسے تدفین کے لیے واپس گھر لے آئے.

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی زاویوں سے تفتیش کی جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *