کوروناوائرس کوچائناوائرس بھی کہاجاسکتاہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وباکاالزام ایک بارپھرچین پرلگاتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کوچائناوائرس اورکنگ فووائرس بھی کہاجاسکتاہے۔

امریکی صدر نےاوکلاہوماکےشہر ٹلسا میں ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیشنل گارڈز میدان میں اتارے تو احتجاج ختم ہوا، پولیس پر تشدد کی بات کوئی نہیں کر رہا اور نہ ہی کوئی لٹیروں کی بات کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک کورونا مریضوں کو کلوروکوئن دوا دے رہے ہیں تاہم امریکی ادارے اس میں ناکام رہے ہیں، کورونا ٹیسٹ روک دیے جائیں تو کیسز کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *