کورونا نے کھیلوں کے میدان درہم برہم کردیے، جان نثار خان

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اور امیریکن کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی جان نثار خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی درہم برہم ہے.

جان نثار خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ گھر بیٹھنے اور حکومتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے جب تک عوام حکومتی تدابیر پر عمل نہیں کرے گی تب تک کورونا سے نجات اور کورونا وائرس کا خاتمہ نا ممکن ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں‌ نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اور امیریکن کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی جان نثار خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

فرسٹ کلاس کرکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے موقع پر ہمیں انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت سے بھی وبا اور آفت کا خاتمہ ہو سکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا سے نجات ملکی عوام کو ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے.

جان نثار خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خاتمے سے ہی کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوں گے اور ایک دفعہ پھر اسپورٹس کا شعبہ دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا.

انہوں نے مزید کہا کہ رب کائنات کی بارگاہ میں دعا گوہ ہے کہ رب کائنات تمام انسانیت کو کورونا جیسی عالمی وبا سے نجات نصیب کرے اور تمام امت مسلمہ کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *