معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے روز مبینہ طور پر خودکشی کرلی، کمرے میں پھندا لگی لاش پائی گئی.

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے بیندا میں اپنی رہائیشگاہ پر خود کشی کی.

سوشانت نے اپنی اداکاری کا آغاز ٹی وی سے کیا اور اس کے بعد فلم کی دنیا میں قدم رکھا.

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر بھی بالی ووڈ میں کام کیا ہے.

سوشانت سنگھ کی پہلی بالی ووڈ فلم ‘کائی پو چی!’ ہے جو 2013 میں ریلیز ہوئی.

سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی مشہور فلم ‘ پی کے’ ہے جس میں انہوں نے اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کیا.

فائل فوٹو

اس فلم کا مرکزی کردار خود پی کے تھا جس عامر خان نے نبھایا تھا.

فلم پی کا ایک مشہور ڈائیلاگ کہ سرفراز دھوکا نہیں دے گا، کافی مشہور ہوا، اور سشان سنگھ راجپوت کو ان کے نام کے بجائے سرفراز کے نام سے ہی جانا جانے لگا تھا.

سوشانت نے 2016 میں سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی بائیوپک ‘دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’ سے شہرت کی بلندی حاصل کی تھی.