وزیر خارجہ کی کابل میں مساجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مساجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر غیر انسانی حملوں کا کوئی جواز نہیں ، کابل حملے کےزخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کے عزم کو دہراتے ہیں، دہشتگردوں کی کارروائیوں میں دیگرنمازیوں کے شہید ہونے پر افسوس ہے، شہدا کےخاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تیزی سے بدلتی دنیا میں آگےبڑھنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کوبروئےکارلاناہوگا، کوروناوبا نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،وبا پیش نظر آئندہ کی حکمت عملی کو وضع کرنا ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *