کورونا وائرس نے دنیا بھر کی انسانیت کو خطرے میں دھکیل دیا : کنول حیات

یورپ : سیاسی و سماجی خاتون سوشل ورکر کنول حیات نے کہا کہ کرونا وائرس وبا نے دنیا بھر کی انسانیت کو خطرے میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں روز بروز اضافہ تشویش ناک ہے ، عوام کو چاہیے کہ بازار اور دیگر رش والی جگوں سے اجتناب کریں کورونا وائرس سے بچاؤ حکومتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام روزگار سے متاثر جب کہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہے ، حکومت اور فلاحی ادارے اس سخت حالات میں عوام سے بھرپور تعاون کریں ، کیونکہ عوام کا تحفظ اور خدمت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کورونا وائرس اور لاک ڈاون نے ملکی عوام کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا ۔

مذید پڑھیں : مدارس کے لیے بجٹ میں 5 ارب مختص کرنے پر وفاق المدارس کو تشویش

کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے جو ملک و قوم کیلئے خطرہ بن سکتا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر جب کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مر گئے ہیں جو انسانیت کیلئے افسوس ناک ہے سیاسی و سماجی خاتون سوشل ورکر محترمہ کنول حیات نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور اللہ تعالی کورونا وائرس سے مرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *