ہم گزشتہ حکومت کے لیئے گئے قرض اتار رہے ہیں،وزیر خارجہ

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ حکومت کے لیے گئے قرض اتار رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے قرض نہیں لیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا نے دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا گیا، بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی پی آمدن میں خسارہ 3ہزار ارب کا ہے،لاک ڈاؤن کے باعث محصولات میں 8سو ارب روپے کی کمی آئی ،ہماری توجہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب ہے تاکہ مزید رعایت مل سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی ریاست دہشت گردی کےباوجود دفاعی اخراجات کی مد میں اضافہ نہیں کیا تاکہ لوگوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑے.

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالا جائے، پیسے کا ضیاع روکا جائے اور معیشت کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *