سنتھیا ڈی رچی نے یوسف رضا گیلانی کو12کروڑ کا لیگل نوٹس بھیج دیا

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے اپنے وکیل ناصرعظیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔
لیگل نوٹس میں سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ مجھے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پرمعافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
مزید پڑھیے : پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کا اسکینڈل وائرل ، رکن اسمبلی نے تردید کردی
انہوں مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے،14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نا مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
جبکہ ناصرعظیم خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اپنےموکل کی اجازت سے یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *