آئی ایس او کی خدمت مہم علما ء و ڈاکٹرزکی زیر نگرانی جاری ہے، محمد عباس

اب تک30سےزائد کرونا سے انتقال کر نے والوں کو غسل و کفن دیا جا چکا ہے ،صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن

غسل و کفن ٹیم کراچی کے مختلف علاقوں میں کرونا سےا نتقال کر جانے والوں کےغسل و کفن کی خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے، محمد عباس صدر آئی ایس او کراچی ڈویژ ن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے کرونا وائرس سےبچاؤ اور مقابلے کیلیے شہر بھر میں خدمت مہم جاری ہے،اس سلسلے میں کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے افراد کے مکمل غسل و کفن کا انتظام بلا معاوضہ کیا جا رہا ہے ۔خدمت مہم کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ ا مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے اب تک کراچی میں 30 سے زائد کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے افراد کی میتوں کو غسل و کفن کی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں ۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ علما ء و ڈاکٹرز کی نگرانی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کی غسل و کفن ٹیم نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامت پر غسل ٹیم کی تربیت و تیاری کے حوالے سے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام بھی کیا ۔صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خا نہ آئی ایس او کراچی ڈویژن سے رابطہ کر کے اپنے مرحومین کو غسل و کفن دلوا سکتےہیں ، اس سلسلے میں ہمارے رضاکار ہمہ وقت تیار ہیں اور یہ خدمات بلا معاوضہ اور بلا تفریق تمام شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

مذید پڑھیں : سندھ پولیس میں پھر سازشیں

محمد عباس نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس سےمتعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اس و بائی مرض کا مقابلہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر کرنا ہو گا ۔ اس مشکل وقت میں حکومت اور اداروں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں ۔محمد عباس نے مزید کہا کہ جب بھی مملکت خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا ہوا ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نےکبھی بھی حکومتِ پاکستان اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ۔

Show More

شعیب بھٹی

شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close