ہم عوام پاکستان کے 15 مرکزی عہدیداروں کا اعلان

ھم نے ہر سیکٹر کے ماہر افراد کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، طاہر عزیز خان

کراچی : سینئر وائس چیئرمین محمد امجد، سیکریٹری جنرل محمد ارشد جمال جبکہ سیدہ سارا انفارمیشن سیکریٹری مقرر

اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے قیام کے لئے کوشاں ھم عوام پاکستان کے چیئرمین طاہر عزیزنے 15 مرکزی عہدیداروں پر مشتمل پہلی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کردیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ھم نے ہر سیکٹر کے ماہر افراد کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ طاہر عزیز خان نے کہا کہ ہر قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کے لئے ھم نے ٹیم ممبران کی چھانٹیاں کی ہیں متفقہ فیصلے سے محمد امجد سینئر وائس چئیرمین، محمد ارشد جمال سیکریٹری جنرل، وائس چئیر پرسن کیپٹن ترانہ سلیم، سیدہ سارا ظفرعلی انفارمیشن سیکریٹری، محمد راشد جمال فنائنس سیکریٹری، احمد اشفاق جوائنٹ سیکریٹری(نارتھ زون) محمد شعیب جوائنٹ سیکریٹری (ساوتھ زون) کو عہدہ دیا گیا ۔

مذید پڑھیں : ثناءاللہ عباسی پولیس ویلفیئر فنڈز ہڑپ کر گئے

اس کے علاوہ سات وائس چئیرمین کابھی اعلان کیا گیا جن میں سید امداد حسین شاہ نقوی، سید شمس احمد، سید احمد علی، کرنل ریٹائرڈ محمد افضل رانا، سردار ناصر خان، سید ندیم بخاری، ملک غلام شامل ہیں۔

چیئرمین طاہر عزیزکا کہنا تھا کہ جس نظریہ کے تحت ملک بنایا گیا تھا ، اس پر چند مخصوص خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ھے آج تک اس نظام نے عوام کو کچھ نہیں دیا دو ماہ کے کم عرصے میں ھم نے پڑھے لکھے لوگوں کی تنظیم بنائی ھے تنظیم سازی مکمل کرلی ھے ھم سمجھتے ہیں ملک اسلامی صدارتی نظام نافذ کیا جائے۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close