ثناءاللہ عباسی پولیس ویلفیئر فنڈز ہڑپ کر گئے

سیاسی سفارش پر تعینات ہونے والے آئی جی خیبر پختون خواہ کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری ہونے والی ہے

اسلام آباد : آئی جی خیبر پختون خواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی چھپے رستم نکلے ، سادگی کا لبادہ اوڑھے لوگوں کو بیوقوف بنانیکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ثنااللہ عباسی سی ایس ایس امتحان پاس کر کے انکم ٹیکس میں آفیسر تعینات ہونیکے بعد 1989 سے 1990 کی دہائی میں پی پی پی کے دور میں ایک غیر قانونی حکم کے تحت پولیس میں آئے اور اس کے لیئے موصوف نے دوبارہ سے سی ایس ایس امتحان میں شرکت تک گوارا نہ کیا ۔

مزید پڑھیں : خیبر پختون خوا کے IG ثناءاللہ عباسی خود کرپٹ نکلے

بظاہر بھولے پن کی آڑ میں اپنے بھائی کے ذریعے صوبہ سندھ میں کروڑوں روپئے بنائے۔ موصوف تین دفعہ حیدر آباد اور اندرون سندھ کی ہر رینج میں اعلی عہدوں پر فائز رہے اور جہاں جہاں یہ تعینات رہے ان کے بھائی نے بے تحاشہ مال بنایا۔ اس وقت کے پی کے پولیس میں اندھے راج کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ پولیس کے لیئے نہ کوئی ڈویلپمنٹ ہے اور نہ ہی شہداء پولیس اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیئے کوئی کام ہو رہا ہے یا یوں کہیئے کہ کے پی کے پولیس کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔ اوپر سے نیچے اور نیچے تک لیکر اوپر تک پولیس کے مورال کے لیئے کوئی بھی کام نہیں ہورہا ہے۔

مذید پڑھیں : ترکی کے لیے اصحاب رسول سے زیاہ شاہ سلیمان اہم؟

خدا را کوئی جائے اور ان سے ملے اور یہ پوچھے کہ انہوں نے پولیس ملازمین، ان کی فیملیز اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیئے کیا کیا اقدامات اٹھائے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق موصوف نے بطور آئی جی کے پی کے پولیس کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیئے ابتک کچھ بھی نہیں کیا ۔

اندھیروں، وسوسوں، پریشانی اور خوف کو پولیس کے خون کا حصہ بنا کر انہیں کنویں میں دھکیل دیا ہے۔ موصوف نے اس پر بھی اکتفا نہیں کیا ، بجائے اس کے کہ اپنے صوبائی دفتر موجود رہیں اکثر اسلام آباد اور سندھ میں دیکھے جاتے ہیں جہاں یہ اپنے مصنوعی بھول پن اور سادگی کی نمائش میں مصروف عمل ہیں ۔ اب دیکھنا ہے کہ ارباب اختیار کی آنکھوں پر انکے بھول پن اور سادگی کی بندھی پٹی کب اترتی ہے۔

Show More

شہزاد ملک

شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close