ہر صورت 15 جون سے نجی اسکول کھولیں گے : الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ

تعلیمی اداروں کی طویل ترین بندش یا خاتمہ معاشی و معاشرتی لحاظ سے ایک ایسے قومی المئے کو جنم دیگا

الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے چیئرمین اور سندھ کے نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے کنوینرعلیم قریشی ،پرویز ہارون،محمدحنیف جدون اور انور علی بھٹی سمیت کمیٹی کے دیگر 18 ممبران نے مشترکہ اعلامیئے میں کہا ہے کہ حکومت طلباء کے مستقبل کو اپنے خدشات کی بھینٹ چڑھا کر قوم کو گمراہی اور جہالت کی پستیوں میں نہ دھکیلے، کویڈ 19 کے خوف سے تعلیمی اداروں کی طویل ترین بندش یا خاتمہ معاشی و معاشرتی لحاظ سے ایک ایسے قومی المئے کو جنم دیگا جو ہمیں پتھروں کے دور میں جینے پر مجبور کردیگا ۔

صوبائی اور وفاقی حکومت توعلم کے چراغ بجھا کر قوم کو اندھیروں کا باسی بنانے پر کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت کو نجی تعلیمی اداروں کے مسائل و مشکلات سمیت طلباء کے تعلیمی نقصانات سے آگاہ کردیا ہے، جس کےلئے حکومتی جانب سے مثبت جواب کے منتظر ہیں،لیکن اگر 15 جون کو تعلیمی ادارے کھولے جانے پر کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو تمام نجی اسکولز مالکان،اساتذہ اور طلباءپرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ایکشن کمیٹی بھی احتجاجی کال دینے پر مجبور ہو گی۔

مذید پڑھیں : آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن نے تدریس کا شیڈول جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی دفاتر، فیکٹریاں ،مارکیٹس،منڈیوں،شاپنگ سینٹرز اور ٹرانسپورٹ سمیت ہر طرح کی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے باوجود صرف تعلیمی ادارے کھولنے کی راہ میں قدغن لگانا انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

علیم قریشی نے مزید کہا کہ ہم سرکار سے ٹکراﺅ کا ارادہ نہیں رکھتے اگر حکومت کے پاس تعلیمی سرگرمیوں سمیت تعلیمی اداروں کی بحالی و سلامتی کے لئے کوئی مناسب پلان ہے تو واضح کرے بصورت دیگر پھر اسکولوں کو ایس او پیز کے تحت ادارے کھولنے اور تین ماہ سے منجمند تعلیمی سلسلے کو بحال کرنے کی مکمل آزادی و اجازت دی جائے۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close