چیئرمین قومی کمیشن برائے اقلیتی امور نے ملک گیر دوروں کا آغاز کردیا

منصب سنبھالنے کے بعد چیلا رام کیولانی پہلی مرتبہ کراچی آئے اور انہوں نے کراچی میں مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی.

قومی کمیشن برائے اقلیتی امور فعال، چیئرمین نیشنل کمیشن فار منارٹیز افیئرز چیلا رام کیولانی نے ملک گیر دوروں کا آغاز کردیا ہے.

منصب سنبھالنے کے بعد چیلا رام کیولانی پہلی مرتبہ کراچی آئے اور انہوں نے کراچی میں مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی.

ترجمان قومی کمیشن برائے اقلیتی امور کے مطابق چیئرمین کمیشن نے سندھ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور کمیونٹی کے مسائل سے متعلق دریافت کیا.

چیلا رام کیولانی کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے افراد کے بنیادی حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے قومی کمیشن اقلیتی امور مذہبی ہم آہنگی، رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا.

مزید پڑھیے: قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت منظور نہیں : علامہ اورنگزیب فاروقی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی اکائیوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

چیئرمین قومی کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی.

ترجمان کے مطابق چیئرمین قومی کمیشن اقلیتی امور چیلا رام کیولانی 31 مئی کو خصوصی دورے پر ملتان پہنچیں گے.

چیلا رام کیولانی ملتان میں سکھ، کرسچن، ہندو مذاہب کی سرکردہ شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close