حسن علی ٹک ٹاک پر مقبول ہونے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب ایک اور جگہ پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنا شروع کردیے ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن نے ہر شعبے کو گھروں میں قید کر دیا ہے.

لوگوں نے خود کو گھروں‌میں ہی کہیں نا کہیں مصروف کیا ہوا ہے، ایسے میں‌کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھی مصروفیات سامنے آتی رہتی ہیں.

پاکستانی کرکٹرز بھی اس کام میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان لوگوں کے لیے پلان بھی دیا ہے.

مزید پڑھیے: کورونا وائرس کیلئے WHO نے ٹک ٹاک سے مدد مانگ لی

مگر، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی جو اس وقت اپنی کمی کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں انہوں نے اپنی مصروفیات نوجوانوں میں مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک میں ڈھونڈ لیں.

حسن علی اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں‌ میں مقبول ہوتے جارہے ہیں.

فاسٹ میڈیم بولر نے عید کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور انہیں اسی ایپ پر شیئر بھی کیا۔

حسن علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان مختصر ویڈیوز کو ٹک ٹاک صارفین کے ساتھ سااتھ حسن علی کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *