ملک بھر میں‌ آج سے موسلا دھار بارشوں کا امکان

ارشوں کا ایک طاقتور پری مون سون اور مغربی سلسلہ کے اشتراک سے 28 مئی کی رات پاکستان میں داخل ہوگا جو 29 مئی کی رات تک ملک کے کچھ حصوں میں درمیانی بارش آندھی کے ساتھ دے گا ۔۔لیکن 29 مئی کی رات یا 30 مئی کو یہ سلسلہ طاقتور ہو جائے گا اور پری مون سون ہواؤں اور مغربی سسٹم کے آپس میں ٹکراؤ سے شدید موسمی صورتحال بن جائے گی اور کراچی سے لیکر خیبر تک موسلا دھار بارشیں آندھی کے ساتھ ہونگیں اور کہیں کہیں ژالاباری بھی ہوگی –

شمالی پنجاب

#شمالی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، منڈی بہاولدین، ناروال، شکر گڑھ، جہلم، اٹک، راولپنڈی، کھاریاں، لالہ موسی، تلہ گنگ، چکوال، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ پسرور وادی سون ظفروال میں 29 مئی سے لے کر 4 جون تک 3 سے 4 طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے شدید موسمی حالات سے علاقے زیر آب آسکتے ہیں

وسطی اور جنوبی پنجاب

بات کی جائے وسطی اور جنوبی پنجاب کی تو تمام علاقوں میں موسلادھار بارشوں والے علاقے 29 مئی سے 4 جون کے دوران جن میں 3 سے 5 موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے وہ یہ ہیں فیصل آباد، قصور، ساہیوال، پاکپتن، جڑانوالا، شیخوپورا، اوکاڑہ، رینالہ، خورد، پتوکی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، میاں چنوں، چیچہ وطنی، اٹھارہ ہزاری، گوجرہ، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، چنیوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کا امکان ہے اور علاقے شدید بارشوں سے زیرِ آب آ سکتے ہیں.

جنوبی پنجاب

جنوبی پنجاب میں بہاولنگر بہاول پور، کبیر والا، خانیوال، میسلی، بورے والا، وہاڑی، منڈی یزمان، احمد پور شرقیہ جشتیان، ہارون آباد، فوڑٹ عباس، منچن آباد، لودھراں، کہروڑ پکا، جہانیاں، خانیوال، ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، جلال پور، جتوئی، لیہ، میانوالی، بھکر، چوک اعظم، پیلاں، رحیم یار خان، خانپور، صادق آباد، لیاقت پور، روجھان، راجن پور، سخی سرور، جام پور میں 29 مئی سے 4 جون کے دوران 4 سے 5 موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے زیادہ تر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

خیبرپختونخواہ

کے پی میں تمام علاقوں میں طوفانی بارشیں 29 مئی سے 4 جون کے دوران امکان ہے. یہاں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مانسہرہ، کوہاٹ، کلاچی، بونیر، چترال، مینگورہ، کالام، ایبٹ آباد، ہری پور، حولیاں، ٹوپی کرک، ٹانک، باجوڑ، پارہ چنار، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، چارسدہ، چیراٹ میں شدید بارشوں کا امکان ہے.

سندھ

صوبہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں 29 یا 30 مئی سے لیکر 4 جون تک آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے. جن میں لاڑکانہ، سکھر، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شہدادپور، رتو ڈیرو، داد، مورو، سرکنڈ، نواب شاہ، میر پور خاص، چھور، عمر کوٹ، مٹھی اور تھر پار شامل ہیں جبکہ صوبے میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے.

بلوچستان

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوئٹہ، پشین، ڈیرہ بگٹی، خضدار، سوئی، جعفرآباد، نصیر آباد میں 29 مئی سے 4 جون کے دوران بارشوں کا امکان ہے.

آزاد کشمیر

راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ، میرپور، مظفر آباد، وادی نیلم میں 29 مئی سے 4 جون کے دوران موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *