پولیس نے “کرنل کی بیوی” کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

تھانہ سٹی مانسہرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی مانسہرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں درج تفصیلات میں خاتون کو ’نامعلوم‘ قرار دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ اہلکار کی جانب سے خاتون کے خلاف پیش کردہ تحریری شکایت میں الزام لگایا گیا کہ ’نامعلوم خاتون نے کار سرکار میں مداخلت کی، پولیس پر حملہ آور ہو کر گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی اور بیریئر کو نقصان پہنچایا‘۔

مزید پڑھیے: ہری پورDIG ہزارہ کی ہدایت پر سٹی پولیس نے 7 کلو ہیروئن سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے


مانسہرہ پولیس اسٹیشن کے بیان کے مطابق پولیس اہلکاروں کو کنٹریکٹ پر پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے ’توہین کے باوجود انتہائی تحمل، ہمت اور پرسکون رویہ ‘ دکھایا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کسی بھی عہدیدار کو معطل کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا۔

علاوہ ازیں ایف آئی آر میں نامعلوم خاتون کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات34/427، 186/506 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ’ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی نے کار اے سی سی 35 کو روکا جس میں ایک خاتون اور مرد سوار تھے اور آگے راستہ بند ہونے کی وجہ سے انہیں دوسرا راستہ اختیار کرنے کو کہا جس پر خاتون نے اہلکار سے بدتمیزی کی اور ہتھک آمیز رویہ اختیار کیا‘۔

مزید پڑھیے: ہری پور 80 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کی گئی

ایف آئی آر میں درج اے ایس آئی کے بیان کے مطابق ’خاتون نے گالم گلوچ کی اور گاڑی میں بیٹھ کر مجھے کچلنےکی کوشش کرتے ہوئے مانسہرہ چلی گئیں‘۔

مذکورہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صحافی اور اینکر پرسن احمد قریشی اور غریدہ فاروقی نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

احمد قریشی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آرمی چیف نے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ لی، ہمیں ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ آرمی افسر اور ان کی اہلیہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے‘۔

اس ضمن میں غریدہ فاروقی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، متعلقہ افسر کے خلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے‘۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close