وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے مستعفی ہونے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور کو خود ان کے حلقے یعنی اہلسنت و جماعت بریلوی مکتب فکر کے جید علماء کی جانب سے بھی قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کے مسئلے پر عوام الناس اور ان کے متعلقین کی جانب سے مسلسل دباؤ کے باعث وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری کے مستعفی ہونے کا امکان ہے.

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور کو خود ان کے حلقے یعنی اہلسنت و جماعت بریلوی مکتب فکر کے جید علماء کی جانب سے بھی قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بحیثیت وزیر مذہبی امور ان سے اہلسنت والجماعت دیوبندی مکتب فکر، اہلحدیث مکتب فکر بھی نالاں ہیں کیونکہ وزیر مذہبی امور گزشتہ 18 ماہ میں صرف جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے علاوہ کسی دیوبندی اور اہلحدیث مکتب فکر کے مدارس کا دورہ تک نہیں کیا ہے۔ جامعہ بنوریہ العالمیہ میں گورنر سندھ کے ہمراہ دورہ عمران خان کے حکم پر مفتی محمد نعیم کے ساتھ ویڈیو بیان جاری کروانے کیلئے کیا تھا۔

مزید پڑھیے: پیر نورالحق قادری اورفواد چوہدری میں اختلافات سامنے آ گئے

ادھر معلوم ہوا ہے کہ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے سخت روایتی حریف سینیٹر تاج محمد آفریدی کی جانب سے پی ٹی آئی کو آفر دی جارہی ہے کہ اگر نور الحق قادری کو پارٹی سے نکالا جائے تو وہ سینیٹ میں اگلے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنے سمیت دو سینیٹر اور دو ایم این اے اور تین ایم پی اے دیں گے۔ تاج محمد آفریدی تحریک انصاف میں دو وجوہات کی وجہ سے آنا چاہ رہے کہ پہلے نمبر پر روایتی سیاسی حریف کی مخالفت اور دوسرے نمبر پر اپنے غیر قانونی اثاثہ جات و بلیک منی ۔ منی لانڈرنگ سمیت اربوں روپے کی ٹیکس چوری کو وائٹ کرانا شامل ہیں۔

سینیٹر تاج محمد آفریدی نے الحاج انٹرپرائزر سمیت دیگر اپن ی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے ٹیکس چوری کیا ہے جس میں کسٹم حکام ۔النور ٹرمینل کراچی کی انتظامیہ سمیت ایف بی آر کے افسران شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف میں مضبوط گروپ کا وزیر فواد چوہدری بھی مسلسل وزیر مذہبی امور کی مخالفت کررہا ہے جو کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے ۔ تاہم وزیر مذہبی امور کیخلاف نیب کی جانب سے تحقیقات کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close