مارکیٹوں کے CCTv کو کمانڈ کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے : شوکت احمد

مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ خوش آئند ہے : سابق صدر کے سی سی آئی

کراچی : تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ، مارکیٹس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو کمانڈ کنٹرول روم سے کنٹرول کیا جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر نظر رکھی جائے اور دکانداروں کو پابند کرایا جائے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں شوکت احمد نے اپنے جاری بیان میں کیا، سابق وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئی اور بزنس مین پینل کے رہنماء میاں شوکت نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مارکیٹیں پورے ہفتے بلا ناغہ کھولنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اوراس فیصلے کو عوام کی امنگوں کے مطابق اور ان کے دل کی آواز قرار دیا ہے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ اردو : عدلیہ کے نام پر فیک نمبر سے سینیٹر کو قائمقام VC کے حق میں مہم کا حکم

پورے ہفتے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا عدالت عظمی کا حکم غریب عوام اور تاجروں کی فتح ہے۔انھوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت عید تک مارکیٹوں کے اوقات کار رات تین بجے تک بڑھائے۔ میاں شوکت احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز کی پابندی کیلئے رش میں کمی ضروری ہے ۔ اس کے حل کے لیے شاپنگ ٹائم کو بڑھانا بے حد ضروری ہے ۔

اس لئے حکومت مارکیٹ ٹائمنگ رات 3 بجے تک بڑھائے چیف جسٹس نے عید کے نزدیک جرات مندانہ فیصلہ دے کرغریب عوام اور تاجروں کو بڑی ریلیف فراہم کی ہے ، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ عدالت عظمی کے اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو عید کی خریداری میں آسانی فراہم ہو جائے گی ۔

نیز بند شاپنگ مال کھلنے سے مارکیٹوں کا رش بھی بٹ جائے گا اس طرح (سوشل ڈسٹنسنگ) سماجی فاصلوں کو مارکیٹوں میں برقرار رکھ کر ایس او پیز کی پابندی آسان ہو جائیگی.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close