فنکار برادری کورونا ایمرجسنی میں امدادی پیکیج سے محروم ہے : صمد شاد

فنکاروں کیلئے بنیادی سہولتوں اور دیگر امدادی پیکچ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے : فلم و ڈرامہ اداکارہ نادیہ خان

رپورٹ : اکرام الدین

پشاور : فلم و ڈرامہ کے مشہور اداکار صمد شاد نے کہا کہ فنکار برادری کرونا وائرس جیسی عالمی وبا اور آفات کے موقع پر بھی وزیر اعظم احساس فنڈز، اور دیگر امدادی پیکیجز سے محرومی کا شکار ہے ، جو فنکار برادری کیلئے باعث افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی سخت حالات میں حکومت اور سماجی اداروں نے فنکاروں کی بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی جو فنکاروں کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں ۔

اس موقع پر فلم اور ڈرامہ ایکٹر نادیہ خان نے کہا کہ فنکاروں کیلئے بنیادی سہولتوں اور دیگر امدادی پیکیجز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ فنکاروں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے ۔ فنکاروں نے ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور آج وہ فنکار برادری مسائل سے دوچار ہے جو فنکاروں کی توہین ہے ۔

مذید پڑھیں : واٹر بورڈ عیدی بنانے کیلئے 72 انچ کی لائن پھاڑ دی گئی

معروف فلم اور ڈرامہ ایکٹر صمد شاد اور فلم و ڈرامہ اداکارہ نادیہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، صوبائی وزیر فن و ثقافت سے مطالبہ ہے کہ فنکاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور وزیر اعظم احساس فنڈز اور دیگر امدادی پیکیجز سے محروم فنکاروں کو اپنا حق مختص کریں تاکہ فنکاروں کو بھی بنیادی اپنا حق مل سکے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close