کراچی خدا ترسوں کا شہر ہے

کراچی صرف روشنیوں کا ہی نہیں خدا ترسی اور مجبور لوگوں کے لیئے اعلی ظرفی کا شہر ہے

تصویر و تحریر : عمیر اقبال

کراچی صرف روشنیوں کا ہی نہیں خدا ترسی کا بھی شہر ہے ۔ کراچی مجبور لوگوں کے لیے اعلی ظرفی کا شہر ہے ۔ کراچی غریبوں امداد رسی کے لیے پیش قدمی کا شہر ہے ، ہر سال رمضان کے اس بابرکت مہینے میں شاہراہوں کے ہر اہم اسٹاپ پر روزے داروں کے لیے کثیر تعداد میں دسترخوان لگا کرتے تھے ۔

جہاں لوگوں کو روک روک کر روزہ کشائی کروائی جاتی ، جلدی گھروں کو پہنچنے والوں کو ڈبوں میں پیک افطاری تھمائی جاتی، اب کورونا کی اس وبا میں وہ دسترخوان تو نہیں لگتے مگر اب بھی یہ خدا ترس لوگ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں میں روزے داروں تک افطار پہنچاتے ہیں –

مذید پڑھیں : جامعہ اردو : عدلیہ کے نام پر فیک نمبر سے سینیٹر کو قائمقام VC کے حق میں مہم کا حکم

جس شہر میں سڑکوں پر یراہ چلتے کوئی شخص بنا رنگ و نسل، ذات پاتھ جانے ہاتھ میں افطاری تھما جائے تو سمجھ لیں آپ پاکستان کے شہر کراچی میں کھڑے ہیں –

زیر نظر تصویر میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں افطاری تقسیم کیا جا رہا ہے

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close