مساجد کو مسلمانوں کی عبادات کیلئے کھول دیں : قاری محمد عثمان

سندھ حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے چند ایام کی نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے

کراچی : جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کے آخری عشرے کے باقی ماندہ ایام میں خوب عبادات کریں ۔ مساجد کمیٹیاں مسلمانوں کی سہولت کیلئے طاق راتوں میں مساجد کو کھول دیں ۔ علماء کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمعتہ الوداع، طاق راتوں اور عید الفطر کی نماز میں احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھا جائے۔

سندھ حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے چند ایام کی نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ وہ پیر کالونی،گلشن غازی، فرنٹئیر کالونی میں ختم قرآن کریم کی تقاریب اور ہاکس بے ماڑی پور، جامعہ افضل العلوم گلستان جوہر میں دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ اردو : عدلیہ کے نام پر فیک نمبر سے سینیٹر کو قائمقام VC کے حق میں مہم کا حکم

قاری محمدعثمان نے کہاکہ اب جبکہ رمضان المبارک کے صرف چند دنوں کی مبارک ساعات باقی رہ گئی ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ مسلمانوں کو مساجد سے روکنے کے عمل سے احتراز کرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسلمان کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے رجوع الی اللہ، توبہ استغفار اور درود شریف کے ورد کو معمول بنائیں ۔

طاق راتوں میں گڑگڑا کر اللہ تعالی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور پوری انسانیت کیلئے کرونا وائرس سے حفاظت کی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رخصت ہورہا ہے، اپنی بخشش کے فیصلے کروانے کی راتیں نکل رہی ہیں۔ پوری قوم کرونا وائرس سمیت تمام ناگہانی آفات و مصائب سے نجات و چھٹکارے کی دعائیں مانگے ۔

مذید پڑھیں : واٹر بورڈ عیدی بنانے کیلئے 72 انچ کی لائن پھاڑ دی گئی

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا دہرا کردار سامنے آنے کے بعد تمام اہلسنت علماء کرام کی جانب سے واضح موقف آچکا ہے لہذا سندھ حکومت اور انتظامیہ مساجد کی بندش، نمازوں اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر پابندی سے باز رہے۔ عوام بھرپور طریقے اور جوش و خروش سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عبادات کی ادائیگی کریں۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close