جیو نیوز نے قادیانیت نوازی میں حد پار کر دی

میئر ہوسٹن کے افطار ڈنر کو قادیانیوں کی افطار بنا ڈالا ، قادیانیوں کو مسلم احمدی لکھا ہوا دکھایا گیا ہے

اسلام آباد : جیو نیوز کی جانب سے ایک بار پھر قادیانیت نوازی کی بھر پور کوشش کی گئی ہے ۔

دفاع ختم نبوت کونسل کے چیئرمین علامہ قاری ضیا اللہ سیالوی کا کہنا ہے کہ جیو نے آئین پاکستان کے ساتھ غداری کرتے ہوئے ، قادیانیت کو سپورٹ کیا ، اسلام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ، بدیانتی کرتے ہوئے اصل خبر کے بجائے کسی اور کی خبر کو قادیانیوں کے کھاتے میں ڈال کر انہیں مسلم احمدیہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

حقیقت میں ہوسٹن کے میئر Sylvester Turner کی جانب سے ہر سال مسلمانوں کو رمضان مین افطارڈنر دیا جاتا تھا تاہم امسال لاک ڈائون کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جا سکا اور افطار ڈنر کے بکس بنا ورچول افطار ڈانر کے طور پر افطار بکس دیئے ہیں ۔ جیو نے اس خبر کا کریڈیٹ میئر پوسٹن کو دینے کے بجائے قادیانیوں کے نام کرتے ہوئے انہیں پروموٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔

بالفرض یہ افطار ڈنر قادیانیوں کی جانب سے بھی تھا تاہم اس کے باوجود قادیانی آئین پاکستان کے مطابق کافر ہیں اور وہ شعائر اسلام کو استعمال نہیں کر سکتے ہیں ۔ روزہ ، رمضاں وغیرہ شعائر اسلام میں ہیں ، اس لئے ان کی خبر کو بھی قانون کی صریح خلاف ورزی کی وجہ سے شائع یا نشر نہیں کیا جا سکتا تھا ۔

مذید پڑھیں : پسما ، APIS اور APPSFS نے 15 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا

علامہ ضیا اللہ سیالوی کا کہنا ہے کہ پیمرا جیو کے خلاف نوٹس لے ، اس کے خلاف کارروائی کرے ۔ کیوں کہ گزشتہ برس نوائے وقت میں قادیانیوں کا اشتہار شائع کیا گیا ۔ آج ٹی وی میں حمزہ عباسی نے اسی طرح کی غلطی کی اور اب یہاں بھی ڈاکہ مارا گیا ہے ۔ لہذاہ ہم اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

جامعہ الصفہ بلدیہ ٹائون کے نائب مہتمم مفتی محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی رو سے قادیانی اسلامی شعائر استعمال نہیں کر سکتے ، رمضان روزہ ، اور افطاری شعائر اسلام ہیں ۔ جیو کی طرف سے قادیانیوں کی افطاری کو احمدیہ مسلم کے مونو گرام کیساتھ کوریج دینا شرمناک ، اشتعال انگیز اور قابل مذمت ہے ۔ فوری تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

مذید پرھیں : ہری پور DHQ اسپتال میں ڈائلسز کے مریض مرنے پر مجبور کیوں ؟

اِدھر جیو نیوز نے اپنے نیوز بولیٹن میں کہا ہے کہ جیو نیوز بحیثیت ادارہ اور دائرہ اسلام کے بنیادی اعتقادات اور آئین پاکستان کے مطابق احمدیوں یعنی قادیانیوں کو غیر مسلم سمجھتا ہے اور یہ جانتا ہے کہ اسلامی شعائر کی نسبت احمدیوں یعنی قادیانیوں کی جانب کرنا شرعا اور  قانونا جائز نہیں یے ۔ گزشتہ روز جیو نیوز کے پیکج میں چلنے والے پیکج میں ایک تصویر غلطی پر چلی گئی جس میں قادیانیوں کو احمدیہ مسلم لکھا ہوا دیکھایا گیا ہے ، جیو نیوز اس پر حضور نبی کریم ﷺ کے حضور شرمندہ ہے اور معافی کا طلب گار ہے اور جیو نیوز اس پر تحقیقات کررہا ہے اور کارروائی کرے گا ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جیو نیوز کی اس صریح غلطی پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔ جب کہ دینی تنظیموں کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے علمائے کرام کی جانب سے مشاورت جاری ہے جس میں جیو نیوز کے متعلقہ اسٹاف و ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے جس کے لئے قانونی مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے ۔

Show More

عزت اللّٰہ خان

عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close