اسداللہ بھٹو اور اسلم غوری کے مابین اہم ملاقات

ملاقات میں سندھ میں کورونا وباء کی آڑ میں مذہبی طبقہ کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا

کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلم غوری سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی ۔

دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں قومی اور بین الاقوامی حالات پر غور و خوض کیا گیا اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

مذید پڑھیں : وفاق المدارس نے بھی مساجد کھولنے ، جمعہ کے بھر پور اجتماعات کا اعلان کر دیا

مولانا اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ اور اسلم غوری کے مابین اس ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورت حال اور خصوصاً سندھ میں کورونا وباء کی آڑ میں مذہبی طبقہ کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close