محکمہ کالج 7 ماہ بعد بھی اجلاس کے منٹس منظور نہ کر سکا

سندھ بھر میں 410 لیکچررز سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہیں : سپلا

کراچی : سات ماہ قبل ہونے والی ڈی پی سی کے منٹس ابھی تک اپرو نہیں ہو سکے، سندھ کے ۰۱۴ کالج لیکچرزز سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہونے کا خدشہ ہے ۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماؤں پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہجہاں پنھور، پروفیسر اصغر شاہ، پروفیسر منور عباس، پروفیسر الطاف حسین میمن، پروفیسر سمیرا نفیس، پروفیسر مشتاق پھلپوٹہ،پروفیسر عارف یونس، پروفیسر عبدالمنان بروہی، پروفیسر محمد عامر الحق، پروفیسر عبدالرشید ٹالانی، پروفیسر سید صفدر رضا، پروفیسر لال بخش کلھوڑو، پروفیسر حبیب منگی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے کالج اساتذہ اور بالخصوص لیکچررز اور پینشنرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔

مذید پڑھیں : پنجاب کے سرکاری اسکول ہفتہ میں 2 روز کھولنے کا اعلان

پندرہ سال سے ترقی کے منتظر لیکچررز کو ترقی دینے کے لیے 8 ماہ قبل ہونے والی ڈی پی سی کے ابھی تک منٹس اپرو نہیں ہو سکے اور اگر رواں ماہ میں ان لیکچررز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تو سندھ کے 410 لیکچررز سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہو جائیں گے اور یہ ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو گی ۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کے کالج اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، باقی صوبے دو دو مرتبہ اپنے سروس اسٹرکچر فورٹیئر فارمولہ کو روائیز کروانے کے بعد فائیو ٹیئر پر جا چکے مگر سندھ کے کالج اساتذہ کی فورٹیئر کی رویژن کی سمری کابینہ کے اجلاس کی منتظر ہے ۔

مذید پڑھیں : وفاق المدارس نے بھی مساجد کھولنے ، جمعہ کے بھر پور اجتماعات کا اعلان کر دیا

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کے کالج اساتذہ کو ترقی کے لیے اٹھارہ انیس سال کا طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، اتنے طویل انتظار کے بعد ترقی کے لیے ڈی پی سی کا انعقاد ہو بھی جائے تو اس کا صرف نوٹیفکیشن نکلنے میں آٹھ نو ماہ لگ جاتے ہیں جبکہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے علاوہ باقی ڈپارٹمنٹس کے چند ایک روز میں سارے مراحل طے ہو جاتے ہیں ۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود لاک ڈاؤن کے سبب پینشنرز کے کاغذات مکمل نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی پنشن جاری ہو سکی ہے، سینکڑوں تدریسی و غیر تدریسی عملہ مالی طور پر بے حد پریشان ہے جس کی اعلیٰ حکام کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

مذید پڑھیں : محکمہ صحت کورونا سے متاثرہ افراد کا بروقت علاج کرے : عابدہ راجا

سپلا کے رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن سید باقر عباس نقوی سے پرزور اپیل کی کہ وہ لیکچررز کی ترقی کا نوٹیفکیشن پوسٹنگ کے ساتھ رواں ماہ میں جاری کروانے، ریٹائرڈ اساتذہ دیگر اسٹاف کی فوری پنشن کے اجرا سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کئے جائیں ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close