تمام صنعتیں کھولنے کی اجازت دی جائے : شیخ عمر ریحان

وجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے صنعتوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں

کراچی : کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدرشیخ عمر ریحان نے تمام صنعتوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث صنعت کار شدید معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

صنعت کاروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد سے کبھی انکار نہیں کیا اور جب حکومت مخصوص صنعتوں کو ان ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرط کے ساتھ کام کی اجازت دے رہی ہے تو دیگر صنعتیں بھی اس پر عمل کر سکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔

مذید پڑھیں : پنجاب کے سرکاری اسکول ہفتہ میں 2 روز کھولنے کا اعلان

تاہم ملکی معیشت کی بقا کے لیے تمام صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ روزگار صنعتی شعبہ فراہم کرتا ہے اگر اسے ہی مکمل طور پر فعال نہیں کیا گیا تو ملک کی آبادی کا بہت بڑا طبقہ اس سے براہ راست متاثر ہو گا ۔

شیخ عمر ریحان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے صنعتوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، صنعتوں کی بندش جاری رہی تو ہزاروں چھوٹے بڑے کارخانے اور فیکٹریاں مستقل طور پر بند ہو جائیں گے اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ بھی اس سے براہ راست متاثر ہوگا ۔

مزید پڑھیں : وفاق المدارس نے بھی مساجد کھولنے ، جمعہ کے بھر پور اجتماعات کا اعلان کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورت حال میں عید الفطر پر طویل چھٹیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے حکومت اس فیصلے پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے تین دن کی تعطیلات کا اعلان کرے۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close