پنجاب کے سرکاری اسکول ہفتہ میں 2 روز کھولنے کا اعلان

اسکولوں میں اساتذہ کو تنخواہ کی ادائیگیوں کے لئے بلایا جائے گا

حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کو ہفتہ میں دو روز کھولا جائے ۔ پنجاب بھر میں تمام سرکاری اسکول ہفتے میں دو دن صبح دس سے دو بجے تک کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اس لیٹر میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کو مطلع کیا گیا ہے کہ فی الوقت اسکول کے اسٹاف کو اجازت ہے ۔

محکمہ تعلیم پنجاب سے جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق اسکول میں ہیڈ ماسٹر ، منسٹریل اسٹاف کے دو افراد ، 2 کلاس فور ملازم اور اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق دو اساتذہ کو اسکول میں آنے کی اجازت ہے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول کی ٹائمنگ دن 10 بجے سے لے کر دوپہر دو بجے رکھی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں : وفاق المدارس نے بھی مساجد کھولنے ، جمعہ کے بھر پور اجتماعات کا اعلان کر دیا

نوٹی فکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسکول میں آنے والے والدین ، مہمانوں کے فیس ماسک لازمی قرار دیا جائے اور خود بھی فیس ماسک کے ساتھ ڈیوٹی دیں ۔ سوشل ڈسٹنس کو ہر صورت قابل عمل بنایا جائے اور کسی بھی صورت ایک جگہ زیادہ تعداد میں جمع نہ ہوں ۔

اسکولوں میں اساتذہ کو تنخواہ کے لئے ہی بلایا جائے گا ، اور کلاس کی ترتیب سے ہی اساتذہ کو مدعو کیا جائے گا ۔ صابن اور سینیٹائزر سے ہاتھوں کی مسلسل صفائی رکھی جائے گی ۔اور کسی بھی اسکول میں طالب علم کو نہیں بلایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ بیت الخلا کو بھی صاف رکھا جائے گا ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close