وزیر توانائی نے کرنٹ لگنے کے حادثات کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

ڈپٹی ڈائریکٹر پیسکو عنائیت اللہ کی زیر نگرانی انکوائری ٹیم ناڑہ امازئی پہنچ گئی

ہری پور : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی جانب سے تشکیل ٹیم کرنٹ حادثے کی انکوائری کے لیئے ناڑہ امازئی پہنچ گئی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیسکو عنائیت اللہ کی زیر نگرانی انکوائری ٹیم میں ایس ای صوابی سرکل آصف جان ، ایکسین فروز شاہ سمیت وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹر ساجد خان بھی شامل ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایوب خان نے یونین کونسل ناڑہ آمازئی کے گاؤں ڈھنڈ میں وسیم خان نامی شخص کی کرنٹ سے موت واقع ہونے پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پیسکو کی زیر نگرانی انکوائری ٹیم تشکیل دی۔ احکامات کی روشنی میں ٹیم نے آج ناڑہ امازئی کا دورہ کیا ۔

مذید پڑھیں : ہری پور TIP چوکی پولیس نے 10 غیر قانونی کرایہ دار دھر لئے

وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹر ساجد خان نے اس موقع پر وسیم خان مرحوم کے والد سمیت دیگر ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ عمرایوب خان نے آپ کے پاس تعزیت کرنے خود آنا تھا ، تاہم موجودہ صورت حال اور ملکی مصروفیات کی وجہ سے انھوں نے مجھے بھیجا اور اپنے پیغام میں غم زدہ خاندان سے دکھ و ہمدردی کا اظہا کیا ہے۔

وزیر توانائی کی جانب سے بھیجا گیا وفد اور کمیٹی اراکین مرحوم کے گھر میں دعا کررہے ہیں

مرحوم کے بھائی سلیم خان اور والد اکبر خان سمیت دیگر مقامی افراد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی دلخراش واقعات ہمارے علاقوں میں رونما ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے پوچھا تک نہیں۔ انھوں نے وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ اعلٰی سطح انکوائری کے احکامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مذید پڑھیں : ہری پورDIG ہزارہ کی ہدایت پر سٹی پولیس نے 7 کلو ہیروئن سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے

انکوائری ٹیم نے اس موقع پر جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے ساتھ علاقے کے مختلف لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات دریافت کیں۔

معلوم رہے کہ الرٹ نیوز نے ہری پور میں بجلی کے کرنٹ کے پیش آنے والے حادثات کو بروقت و تفصیلی رپورٹ کیا تھا جس جس میں سماجی حلقوں ،دینی و سیاسی شخصیات کے مذمتی و انکوائری کے مطالبات کی رپورٹس کو بھی نمایاں کیا تھا جس کے بعد وزیر توانائی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

Show More

مشرف ہزاروی

مشرف ہزاروی سینئر صحافی ہیں، سماجی اکائیوں کو خوب لکھتے ہیں۔ تعلیم ان کا خصوصی موضوع ہے، متعدد اخبارات، رسائل و جرائد میں بیورو چیف کی حیثیت سے خدمات دی ہیں۔ یوتھ افیئر، انسانی حقوق، خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ الرٹ نیوز کے لیے خصوصی رپورٹس و فیچرز لکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close