چینی انکوائری رپورٹ میں تاخیر 1 سو ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے : قاضی عتیق الرحمن

چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ نہ آنا وزیراعظم عمران خان کا اعترافِ جرم اور ملی بھگت ہے : پاکستان فلاح پارٹی

ہری پور : پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ نہ آنا وزیراعظم عمران خان کا اعترافِ جرم اور ملی بھگت ہے ، حتمی رپورٹ میں تاخیر کرنا ایک سو ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے اور یہ تاخیری حربہ ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے ۔

جب کہ حکومت کے وزراء اور مشیروں کی ایک بڑی تعداد تو موجود ہے ۔ حکومتی وزراء خالی بیان بازی کر رہے ہیں ۔ پریس کانفرنس کے علاوہ ان کی کارکردگی صفر ہے ۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کورونا وبا کے خلاف ناقص کارکردگی پر جو سوالات اٹھائے ہیں ، حکمران ان کا جواب دینے سے قاصر نظر آ رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : قادیانی مرزا مسرور پر قادیانیوں نے خود ہی حملہ کر دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں صرف وزیروں، مشیروں کی موج مستی ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے امداد کی اپیل کو عوام الناس نے سنجیدہ ہی نہیں لیا کیونکہ عوام سمجھتے ہیں جس حکومت کی بغل میں چینی آٹا چور مافیا ہو وہ اس ہر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کم کروانے کے لئیے سفارتی سطح پر بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، تاکہ ان کے لواحقین کی پریشانیاں اور خدشات کم ہو سکیں ۔ زیر اعظم اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل تو کر رہے ہیں لیکن ان کی حالت زار کو بہتر بنانے تنخواہوں کی ادائیگی اور نوکریوں سے بے دخلی کو روکنے کی کوئی سفارتی تدبیر نہیں کی جا رہی ۔

مذید پڑھیں : رمضان المبارک کی خصوصیات

بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس روزمرہ اخراجات ختم اور وہ بے یار و مدد گار ہو چکے ہیں ۔ پی آئی اے نے کرائے کئی گنا بڑھا دیئے ہیں جو طلباء و طالبات تعلیم کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہیں ، ان کی صورت حال اس بھی زیادہ خراب ہے ۔ ان کے پاس بھی وسائل ختم ہو چکے ہیں ۔ پاکستان سے ان کے والدین ان کے لئے رقوم بھی بھیج نہیں سکتے ۔ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نظر آنے چاہییں ۔

Show More

مشرف ہزاروی

مشرف ہزاروی سینئر صحافی ہیں، سماجی اکائیوں کو خوب لکھتے ہیں۔ تعلیم ان کا خصوصی موضوع ہے، متعدد اخبارات، رسائل و جرائد میں بیورو چیف کی حیثیت سے خدمات دی ہیں۔ یوتھ افیئر، انسانی حقوق، خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ الرٹ نیوز کے لیے خصوصی رپورٹس و فیچرز لکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close