حکومت سوشل میڈیا چینلز مالکان کے مسائل حل کرے : میاں عامر جمال شاہ

آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کا مقصد سوشل میڈیا ممبران کے مسائل حل کیلئے جہدوجہد کرنا ہے : ممبر آل پاکستان سوشل میڈیا کلب

رپورٹ : اکرام الدین

حرمت نیوز پشاور کے ایڈیٹر اور آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے مرکزی ممبر میاں عامر جمال شاہ نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا چینلز مالکان کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی تعاون نہیں ہے ۔

آل پاکستان سوشل میڈیا کلب اور ممبران کا مقصد سوشل میڈیا ممبران کے مسائل حل کرنے کیلئے جہد و جہد کرنا ہے اور ان مسائل کو حکومت وقت تک پہچانا ہے تا کہ سوشل میڈیا سے وابستہ تمام چینلز مالکان کے ساتھ حکومتی سطح بھر پور تعاون ہو سکے ۔

مذید پڑھیں : امریکہ، اسرائیل اور بھارت 1 ٹرائیکا ہیں : علامہ راجہ ناصر عباس

حرمت نیوز پشاور کے ایڈیٹر اور آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے ممبران میاں عامر جمال شاہ نے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ سوشل میڈیا چینلز کا کام وقت پر جرائم کی نشانی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے تمام ممبران سے مطالبہ ہے کہ سوشل میڈیا ممبران کے متحد ہونے سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔

اس وقت ہم سب کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا از حد ضروری ہے تا کہ سوشل میڈیا چینلز مالکان کو جاری بحران سے نجات مل سکے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close