آل پاکستان سوشل میڈیا کلب ففتھ جنریشن وار کو جانتی ہے : مرکزی ممبران

میڈیا وار کی کامیابی اور ناکامی میں سوشل میڈیا کا کردار اہم ترین ہے : میڈیا کلب

رپورٹ : اکرام الدین

اسلام آباد : آل پاکستان سوشل میڈیا کلب ففتھ جنریشن وار کو جانتی ہے ۔ میڈیا وار کی کامیابی اور ناکامی میں سوشل میڈیا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور سوشل میڈیا ورکز اس جنگ میں ریاست اور عوام کیساتھ ملکر تمام مثبت اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

آل پاکستان سوشل میڈیا کلب کے مرکزی ممبران حرمت نیوز کے میاں عامر جمال شاہ، اکثریت نیوز کے حکمت یار ، پی پی آر نیوز کے جاوید رضاخیل ، مہمند نیوز کے شریف مہمند، ہارڈ ٹاک نیوز کے قاسم ضیاء کاکا خیل، سی آئی ڈی بیورو نیوز کے رویم باچا کاکا خیل ، پیام خیبر ٹی وی کے جاوید آفریدی ، حق پرست نیوز نواز خان، منظر عام نیوز عادل زمان نے بیان جاری کیا ۔

مزید پڑھیں : ہری پور پولیس نے مین بازار میں سہولت کیمپ لگا دیا

اس کے علاوہ چارسدہ نیوز کے ضیاء ، نیوز لیک کے صدیق ساگر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد سب سے پہلے سوشل میڈیا ورکرز کو عزت دینا ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ اگر سوشل میڈیا ورکرز پر توجہ نہیں دی گی تو ہم ففتھ جنریشن وار کو کسی بھی طرح سے جیت نہیں پائیں گے ۔

مرکزی ممبران کا کہنا تھا کہ آنے والا دور آئی ٹی کا ہے ۔ سوشل میڈیا کا ہے ۔ ڈیجیٹلائزیشن کی طرف حکومت خود اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ مگر دوسری طرف سوشل میڈیا ورکرز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، جو کسی بھی طرح مناسب نہیں آل پاکستان سوشل میڈیا کلب اس وقت بھی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ان سے بھی تعاون کی امید رکھتی ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close