واٹر بورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ 19 مئی کو ادا کی جائے گی

دیگر ادائیگیوں کیلئے عائد پابندی کے خاتمہ اور مناسب فنڈز کی دستیابی پر ادا کیا جائے گا

کراچی : وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کوششوں سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے چیک آنے پر واٹر بورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ منگل 19 مئی کو ادا کردی جائے گی ۔

حکومت سندھ کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ ایڈوانس ادا کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے ضمن میں مزیدفنڈز کی فراہمی کے لئے بھی نوٹ شیٹ محکمہ بلدیات کو بھیج دی گئی ہے ۔ مئی کی ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی بھی عید سے قبل کی جائے گی ۔

مذید پڑھیں : اجل حسین کی صورت جیو علی کی طرح

جب کہ واٹر بورڈ ملازمین کو 2020 کا لیوانکیشمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ دیگر ادائیگیوں کیلئے عائد پابندی کے خاتمہ اور مناسب فنڈز کی دستیابی پر ادا کیا جائے گا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی یقین دہانی پر واٹر بورڈ کی سی بی اے کے چئیرمین محمد نعیم کی قیادت میں آنے والی واٹر بورڈ کی دیگر ٹریڈ یونیئنز پر مشتمل تحفظ مراعات ملازمین کمیٹی نے واٹر بورڈ ملازمین کو دی گئی گھر بیٹھنے کی کال واپس لے لی ہے ۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 2 بجے واٹربورڈ سی بی اے تحفظ مراعات ملازمین کمیٹی کے ارکان نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی اور انہیں ملازمین میں تنخواہوں اور لیوانکیشمنٹ کی عدم ادائیگی پر پھیلنے والی تشویش سے آگاہ کیا ،اس موقع پر واٹر بورڈ سی بی اے کے چیئرمین محمد نعیم ، مزدور یونین کے صدر منور رضا ،جزل ایمپلائز یونین کے صغیر احمد انصاری ، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے اکرام خان ، آبکار ورکرز یونین کے سید رشید، وطن پرست یونین کے ایوب بلوچ، ڈیمو کریٹک یونین کے سہیل میمن موجود تھے ۔

مذید پڑھیں : قادیانی مرزا مسرور پر قادیانیوں نے خود ہی حملہ کر دیا

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے واٹر بورڈ کی ٹریڈ یونیئنز رہنماوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں وہ دن رات بھاگ دوڑ کر رہے ہیں ۔ وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کوششوں سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ماہ اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سمری منظور کر لی ہے ۔

فنڈز کے چیک آنے پر واٹر بورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ منگل 19 مئی کو ادا کر دی جائے گی ۔ حکومت سندھ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ ایڈوانس دینے کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مزید فنڈز کی فراہمی کے ضمن میں بھی نوٹ شیٹ محکمہ بلدیات کو بھیج دی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں : حکومت سندھ نے فرقہ واریت پھیلائی : ملی یکجہتی کونسل

جس کی منظوری کے بعد مئی کی ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی بھی عید سے قبل کر دی جائے گی ۔ جب کہ واٹر بورڈ ملازمین کو 2020 کا لیوانکیشمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ دیگر ادائیگیوں کیلئے عائد پابندی کے خاتمہ اور مناسب فنڈز کی دستیابی پر ادا کیا جائے گا ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کی اس یقین دہانی کے بعد واٹر بورڈ کی سی بی اے اور دیگر ٹریڈ یونیئنزپر مشتمل تحفظ مراعات ملازمین کمیٹی نے واٹر بورڈ ملازمین کے گھر بیٹھنے کی کال واپس لے لی ہے ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close