حکومت سندھ نے فرقہ واریت پھیلائی : ملی یکجہتی کونسل

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور مذہبی جماعتوں سے رابطہ کمیٹی کے سربراہ سابق سینیٹر حافظ حسین احمد ، ملی یکجہتی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی، پیر امین الحسنات نے صوبہ سندھ کے حکمرانوں کی جانب سے مختلف مسالک کے جماعتوں میں فرقہ واریت اور منافرت پھیلانے کی مبینہ کوششوں کی سخت مذمت کی ہے۔

ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کے حکمرانوں نے ”کورونا وائرس“ کی آڑ میں جہاں ”وفاق“ کے مقابلے میں ”نفاق“ کا مظاہرہ کرتے ہوئے متوازی ریاست قائم کرنے کا تاثر دیا ، وہاں مذہبی حوالوں سے متضاد فیصلے کئے اور ان نامساعد حالات میں ملک کے اندر بڑی مشکلوں سے کسی حد تک قائم اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی شعوری کوشش کی گئی ۔

مذید پڑھیں : حکمران دوہرے معیار ترک کریں : وفاق المدارس

ان رہنماؤں نے تمام طبقات اور مسالک کے رہنمایان کرام اور پیراں عظام سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ یکجہتی اورہم آہنگی کے لیے اپنا رول ادا کریں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *