چاند کی پیش گوئی کیلئے محکمہ موسمیات پر پابندی عائد

چھ ماہ قبل وزارت مذہبی امور نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کا ایک بھی اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا ہے

کراچی : شوال المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہو گا، رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا ہے ۔ فواد چوہدری بھی سائنسی کلینڈر کے لئے ایک بار تیاری میں ہیں ۔

وزارت مذہبی امور نے شوال المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر لئے ہیں ۔ 23 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جب کہ زونل کمیٹیز کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے ۔ کسی بھی اجلاس میں حسب وعدہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مدعو نہہں کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : قادیانی مرزا مسرور پر قادیانیوں نے خود ہی حملہ کر دیا

چھ ماہ قبل وزارت مذہبی امور نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کا ایک بھی اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد ایک عید کے حوالے سے پشاور اور کراچی میں علیحدہ علیحدہ اعلانات متوقع ہے ۔ چھ ماہ قبل وزارت مذہبی امور کے صاحبزادہ ڈاکٹر پیر نور الحق قادری نے مذہبی امور کی وزارت میں فواد چوہدری کی مداخلت کو روکنے کے لئے شہاب الدین پوپلزئی کو سرکاری میٹنگ میں بلانے کا کڑوا گھونٹ بھرا تھا ۔

جہاں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور مفتی منیب الرحمن کو سننا تھا اور آئندہ ایک ہی اعلان کرنا تھا ۔ اس کمیٹی کا چھ ماہ میں ایک اجلاس بھی نہیں ہوا ۔ تاہم ادھر رویت ہلال کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا ہے ۔ جب کہ اس کے باوجود بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری اعلان کریں گے ۔

مذید پڑھیں : عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتا نہیں!!

معلوم رہے کہ وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو کہا ہے کہ چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے، چاند دیکھنے کیلئے صرف رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کی جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یکم شوال (عید الفطر) اتوار 24 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close