حیدر آباد پولیس نے مین پوری سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

حیدرآباد : ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات کے مطابق دوران لاک ڈاؤن حیدرآباد پولیس کی منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

حیدر آباد تھانہ ہٹڑی میں ایس ایچ او انسپیکٹر غلام فاروق راہوپوٹو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کارووائی میں مضر صحت مین پوری کی اسمگلنگ نا کام بنا دی گئی ۔ کارروائی مین پولیس نے خام مال سے بھرا ٹرالر پکڑ لیا ۔ جب کہ 2 ملزمان محمد زیشان مستوئی اور عطاءاللہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مذید پڑھیں : عوام دشمن PPP نے فرقہ پرست تنظیم کا روپ دھار لیا : علامہ اورنگزیب فاروقی

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 200 تیار شدہ اور 40 کٹے خام مال مضر صحت مین پوری کے برآمد ہوئی ہیں ۔ جب کہ ٹرالر نمبر TLB-374 پولیس تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

دوسری جانب حیدر آباد کے تھانہ سیکشن بی کے ایس ایچ او انسپیکٹر سکندر غلام مصطفی کی SIP مبارک لاشاری اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی گئی ۔ دوران پیٹرولنگ گوٹھ شمع پاٹیل لطیف آباد نمبر 10 کے قریب مین پوری فروش گلو ولد راجو ٹھاکر کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے قبضے سے 70 مضر صحت مین پوری برآمد کی گئی ہیں ۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ B-سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *