دھابیجی میں 40 برس پرانی لائن سے پانی کی فراہمی مشکل ہو گئی

رپورٹ : امین فاروقی

دھابیجی : 1980 کی لگی 40 سالہ پرانی خستہ حال 12 انچی پانی سپلائی لائن اب ایک لاکھ سے زائد گھروں کو پانی دینے سے قاصر آ گئی ہے ۔ 40 سال قبل لگی مذکورہ لائن چند سو گھروں کو پانی دینے کے لئے نصب کی گئی تھی جو اب کسی کام کی نہیں ۔

دھابیجی کی آدھی سے زائد آبادی پانی جیسی نعمت سے محروم ہے ۔ ستم ظرفی یہ کہ مذکورہ خستہ حال لائن سے درجنوں غیر قانونی کنکشن بھی بڑے بڑے فارم ہاوسسز سمیت زرعی زمینوں اور فیکٹریوں کو دیئے گئے ہیں ۔ جس کے عوض ماہانہ کروڑوں روپے ہڑپ کیئے جاتے ہیں ۔

مذید پڑھیں : کیا آپ جانتے ہیں شب قدر کب ہے؟

سوشل سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ پبلک ہیلتھ اس اہم ایشو پر کردار ادا کرے ۔ پبلک ہیلتھ مقامی ایم این اے ، ایم پی اے اور ضلع چیئرمین سے ملکر فنڈ جاری کرتے ہوئے دھابیجی شہر کی ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل مختلف محلوں کو چار عدد نئی لائن جاری کرائیں تاکہ یہاں کے مکینوں کو پانی جیسی نعمت جو اس کا بنیادی حق ہے باآسانی گھر کی دہلیز پر مل سکے ۔

یہ ایک صدقہ جاریہ عمل بھی ہے ۔ سول سوسائٹی کے مطابق اس ماہ رمضان میں اب تک شہر دھابیجی پانی سے محروم رہا ہے ۔ جس کا گناہ متعلقہ ذمہ داران و ادارے پبلک ہیلتھ کے سر ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب بغیر کسی سیاسی حیل و حجت کے انسانی ہمدردی کی خاطر پانی جیسی اہم نعمت کو عوام تک پورا کرنے کے لیئے نئ منصوبہ بندی کرتے ہوئے نئے لائنز دئے جائیں تاکہ عوام مزید پیاسی نہ رہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *