کورونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت ذہنی بیماریوں کا شکار ہے : راحیلہ خادم حسین

رپورٹ : اکرام الدین

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پوری انسانیت ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ سے قاصر ہیں ، جس کی وجہ سے ملک کے بحران میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، جو ملک و قوم کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے ، جنھوں نے کرونا وائرس وبا کے موقع پر عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ، جب بھی پاکستان پر کوئی وبا یا آفات آئی ہوئی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے ، جو مسلم لیگ ن بہادر قیادت کی اعلی پہچان ہے ۔

مذید پڑھیں : 200 سے زائد عزا دار گرفتار کر کے 8 کروڑ تشیع کے جذبات کو مجروح کیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے محترمہ راحیلہ خادم حسین نے اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ، کیونکہ کرونا وائرس سے بچاؤ تدابیر پر عمل کرنا ہے ، جس سے ہم سب کو کرونا وائرس جیسی عالمی وبا سے نجات مل سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور کرونا وائرس سے مرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *