قومی دن کے موقع پر اسرائیل کا دبئی میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں

دبئی : متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے دبئی میں اسرائیل کا عارضی سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق تل ابیت اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والے اتفاق کے مطابق دبئی میں غاصب صیہونی ریاست کا سفارت خانہ عارضی طور پر کھولا جائے گا ۔ بعض ذرائع نے دنیا میں جاری کورونا کے بحران کے درمیان اسرائیل کے ساتھ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے قیام کی خبریں شائع کی ہیں، جن میں کہا کہ گیا ہے مذکورہ دونوں ممالک اسرائیل کے ساتھ تجربات اور طبی وسائل کا تبادلہ کر رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : نیویارک کا پاکستانی سفارتخانہ کس نے یرغمال بنایا ؟

اسرائیلی میڈیکل سینٹر کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ یوئل ہارون نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے آغاز سے قبل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے رابطہ کیا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر جاری ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران خطے کے عرب ملکوں خاص طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہی ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close