جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اسلامتحفظ عزاداری کونسل کا یوم شہادت علیؓ سرکاری طور پر منانے کا...

تحفظ عزاداری کونسل کا یوم شہادت علیؓ سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ

تحفظ عزاداری کونسل نے پورے پاکستان میں یوم علیؓ سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومت سے مجالس کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کردی.

تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین آغا رحیم جعفری کی زیرصدارت تمام صوبائی صدور و جنرل سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں یومِ شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مجالس و جلوسوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

مزید پڑھیے:‌ ہر صورت شہادتِ حضرتِ علی علیہ السلام کے جلوس و مجالس منعقد کی جائیں گی : محمود اختر نقوی

آغا رحیم جعفری نے تمام تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی.

اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رحیم جعفری کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی کو ملک بھر میں سرکاری طور پر منایا جائے.

یومِ شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور ملک بھر میں جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے اور ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے.

مزید پڑھیے:‌ نبی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی رفیقہ سیدہ عاٸشہ صدیقہؓ

آغا رحیم جعفری کا مزید یہ کھنا تھا کہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام گئی ہیں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں حکمرانوں کو صرف اپنی نشستیں پیاری ہیں عوام کی کسی کو بھی کوئی پرواہ نہیں ہے.

انہوں‌ نے کہا کہ ہم وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاسی بیانات سے ہٹ کر غریب عوام و سفید پوش افراد کو فوری طور پر راشن فراہم کیا جائے تاکہ لوگ رمضان المبارک میں روزے رکھ سکیں.

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا