جلوس کی اجازت پر شعیانِ حیدر کرار وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں : محمود اختر نقوی

کراچی :  خـــــدائـــــی خدمـــــتگار ســـــید مــــحمود اخـــــتر نقـــــوی نے عمران خان ، جنرل قمر جاوید باجوہ ،جنرل ندیم رضا ،لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کے نام جاری سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ شیعان حیدرِکرارؑ پاکستان آپ سب کے انتہائی شُکر گزار ہیں اور آپ سب کے لیے دعا گو ہیں اور ہمیشہ دعا گو رہیں گے ۔

تمام شیعان حیدر کرارؑ پاکستان کو ہدیہ تہنیت پیشں کرتے ہیں ، 12 مئی 2020 کو وزیراعظم مملکت پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مُلک بھر میں ایّام ِشہادت ِ داماد ِرسول خدا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہِ وَسَلَّم حضرت امام علی علیہ السّلام SOP کے تحت اپنے رواتی انداز میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے ۔

مزید پڑھیں : حکومت سندھ نے مذہبی جلسے جلوسوں پر دوبارہ پابندی لگا دی

جس کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مُلک بھر SOP کے تحت مجالیس عزا و جلوس عزا کی منظوری دے دی ہے ۔ شیعان حیدر کرارؑ پاکستان مجالیس عزا و جلوس عزا بسلسہ شہادت حضرت امام علی علیہ السّلام 18، 19، 20 اور 21 رمضان الکریم کو عزاداری کے تمام مراسم آزادی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح عقیدت و احترام کے ساتھ SOP پر عمل کرتے ہوئے ادا کریں ۔

ســـربراہ مدحت معصومیـــنؑ ، کونسل ملت جعفـــریہ پاکستان اور خدائی خدمتگار ، ماہر قانون ڈاکٹر سید محمود اختر نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت سندھ نے اپنے دستخط سے مجالیس عزا و جلوس عزا کی اجازت کا باقائدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *