جامعہ اردو نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں آن لائن داخلوں کی سہولت تاحال شروع نہیں کی

جامعہ اردو نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں آن لائن داخلوں کی سہولت تاحال شروع نہیں کی
وفاقی جامعہ اردو یونیورسٹی کی جانب سےکراچی کے دونوں کیمپس میں ایم فل اور پی ایچ دی کے پروگراموں میں داخلے کا اعلان باقاعدہ اتوار کو اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے کیا گیا ہے جس کے مطابق جامعہ اردو کے خردحیاتیات ،طبعیات ،ریاضیاتی علوم ،حیوانیات ،کمپیوٹر سائنس ،بین الاقوامی تعلقات ،سندھی ،عربی ،اردو،ابلاغ عامہ ،نباتات ،ماحولیاتی سائنس اور کیمیا سمیت حیاتیاتی کیمیا شامل ہیں جب کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے کیمیا ،ریاضیاتی علوم ،ابلاغ عامہ ،بین الاقوامی تعلقات ،اردو،حیوانیات ،طبیعیات اور نباتات شامل ہیں ۔
ان شعبہ جات میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کو کہا گیا تھا کہ 3ستمبر سےداخلوں کا آن لائ آغاز ہو گا جو 25ستمبر تک جاری رہے گا ۔جس میں این ٹی ایس سمیت دیگر ٹیسٹ نہ کرنے والو ں کو جامعہ میں ہی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں کامیابی کےبعد ہی محدود نشتوں پر داخلے دیئے جائیں گے،جس کے لئے ٹیسٹ دینے والے امیدوار 2ہزار روپے اور پی ایچ ڈی والے 25سو روپے جمع کرائین گے جبکہ حیرت انگیز طور پر 4ستمبر تک جامعہ کی جانب سے آن لائن داخلوں کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ کے تعلقہ سیکشن ایڈمشنز میں اپنا اکاونٹ بنانے کے بعد صارف کو لنک دیا جاتا ہے کہ وہ ایم فل یا پی ایچ ڈی میں سے کسی ایک پر کلک کرے جس پر کلک کرنے کی صورت میں خودکار جواب موصول ہوتا ہے فی الحال یہ سہلوت میسر نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *