ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے : ایم کیو ایم ٹھٹھہ

رپورٹ : امین فاروقی

ٹھٹھہ : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ٹھٹہ کے آرگنائزر محمد عیسی جوکھیو کی دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھابیجی متحدہ کا ووٹ بینک ہے ، ہم نے گذشتہ سالوں میں مخالفین کو ٹف سیاسی ٹائم دیا ہے ، متحدہ نے اپنے وقت میں دھابیجی سمیت تعلقہ ساکرو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ، آئندہ بھی مظبوط پوزیشن میں ہیں ۔

اس وقت دھابیجی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دھابیجی کا اہم مسئلہ پانی ہے ، جو آج تک حکمران جماعت پورا نہ کر سکے ۔ شیخ مجید سندھی کالونی، بلال نگر اور بھنمبھور کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ یہاں پانی اور بجلی کا شدید بحران ہے ۔ عوام اپنے ان بنیادی حقوق کے حصول کے لئے پریشان ہیں ۔

مذید پڑھیں : آن لان فراڈ روکنے کیلئے FIA نے آئمہ کرام سے تعاون مانگ لیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ٹھٹہ کے آرگنائزر محمد عیسی جوکھیو کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا حق لینا آتا ہے ، موجودہ حکمران جماعت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم سڑکوں پر آ جائیں ۔ اسے پہلے ہمارے مذکورہ بنیادی مسائل حل کئے جائیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گذشتہ وقت میں اپنے ایم پی اے فنڈ میں دھابیجی کو پانی کے حل میں اچھا پروجیکٹ دیا ۔

جو آج تک سیاسی بنیاد پر روکے رکھا گیا ہے ، کم از کم پانی پر سیاست نہ کی جائے ۔ محمد عیسی جوکیو نے مزید کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے بعد بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ کیونکہ عوام موجودہ حکمران جماعت سے بیزار آ چکی ہے ۔ ان کے ہمراہ جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر عمیر قمر اور سعید احمد شیخ سمیت دیگر مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *