کیا آپ فلمی اور کرکٹ کی دنیا کے مشہور حفاظِ قرآن کو جانتے ہیں ؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں علی مناسب پر موجود بعض فلمی و کرکٹ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں حفاظِ قرآن بھی موجود ہیں

پاکستان میں شوبز ، کرکٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں موجود نامی گرامی شخصیات حافظ قرآن ہیں ۔

قرآن کو سینے میں محفوظ کرنا بہت ہی شاندار کام ہے ، یہ کام اللہ تعالی کے کرم کے بغیرممکن نہیں ہے ، پاکستان میں ہر سال 70 ہزار کے لگ بھگ حفاظ تیار ہوتے ہیں ، یہ تعداد صرف ایک مسلک اہلسنت والجماعت دیوبند کی ہے جبکہ 10 ہزار سے 15 ہزار تک طلبہ اہلسنت و جماعت بریلوی مسلک اور 5 سے 10 ہزار تک اہلحدیث اور جماعت اسلامی کے طلبہ حفظ قرآن کریم کرتے ہیں ۔

پاکستان میں تیار ہونے والے ان حفاظ کی 99 اشاریہ 92 فیصد تعداد شعبہ کتب یعنی دینی علم حاصل کر کے عالم بنتی ہے جبکہ 08۔0 فیصد طلبہ مذید تعلیم حاصل کرنے کے بجائے یا تجویذ کے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کے بجائے عصری علوم کی جانب یا تدریسی لائف چھوڑ دیتے ہیں ،جن میں ایک فیصد ہی قرآن کریم کو بمشکل یاد رکھ پاتے ہیں جب کہ اکثر ان اشاریہ 8 فیصد میں سے حفاظ قرآن کریم کو بھول جاتے ہیں ۔

مذید پڑھیں : کراچی DSP کے گھر سے چھالیہ ، گھٹکا بنانے کا دھندہ پکڑا گیا

قادر خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قادر خان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ قرآن پاک حفظ کے حافظ تھے ۔ قادرخان 22 اکتوبر 1937 کو افغانستان کے شہر کابل میں پیدا ہوئے تھے اور 31 دسمبر 2018 کو 81 برس کی عمر میں ان کا کینیڈا میں انتقال ہوا ۔ انہوں نے لگ بھگ 300 فلموں میں کام کیا ۔ قادر خان بنیادی طو رپر سکرین رائیٹر ، ایکٹر ، ڈائریکٹر اور فلمسٹار تھے ۔ قادر خان نے قرآن کریم کی تفسیر لکھی ، انہوں نے یوٹیوب پر اسلامی بیانات بھی ریکارڈ کرائے ۔ قادر خان کے والد مولانا عبدالرحمن خان میں ہالینڈ گئے وہیں دین کا کام شروع کیا ۔ قادر خان اصل میں سول انجنیئر تھے ، والد نے 1990 میں قادرخان کو کہا کہ وہ دین کا کام شروع کریں ۔ جس کے بعد قادر خان نے عثمانیہ یونیورٹی میں ایم اے عربی 1993 میں کیا ۔ بعد ازاں ٹی وی پر دینی پروگرام کئے ۔ دبئی میں کے کے انسٹی ٹیوٹ کے نام سے ادارہ بنایا ۔ 2014 میں علالت کے باوجود حج کیا اور آخری زندگی میں انہوں نے مکمل اسلامی زندگی کے طورپر گزاری ۔

محمد حفیظ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور کرکٹ میں پروفیسر کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے محمد حفیظ بھی حافظ قرآن ہیں ۔ جب کہ قومی کرکٹر محمد حفیظ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے ہے -محمد حفیط 17 اکتوبر 1980 کو پیدا ہوئے ۔
دسمبر 2018 کو ریٹائرڈ ہو گئے ۔

مذید پڑھیں : آن لان فراڈ روکنے کیلئے FIA نے آئمہ کرام سے تعاون مانگ لیا

سعید اجمل
13 ستمبر 2017 کو کرکٹ سے ریٹامنٹ لینے والے سابق جادو گر آف سپنر سعید اجمل نے بھی قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے اور ان کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے – سعید اجمل 14 اکتوبر 1977 کو پیدا ہوئے ۔ سعید اجمیل کو سول تیسرا بڑا ایوارڈ ستارہ امتیاز سے بھی نوازہ گیا تھا ۔

عمران ہاشمی
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اپنی رومانوی فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ادکار عمران ہاشمی نے بھی قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر رکھی ہے ۔ اداکار کے والد مسلمان ہیں ۔ جب کہ ان کی والدہ معروف فلمی ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بہن ہیں –

اسد ملک
پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار اسد ملک بھی حافظ قرآن ہیں – اسد ملک کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے 1989 میں کیرئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا تھا ۔

سعود قاسمی
پاکستان کے فلم سٹار، ٹی وی میزبان اور ڈرامہ پروڈیوسر سعود قاسمی جن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے ۔ وہ بھی حافظ قرآن ہیں ۔اداکار نے ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جویریہ سے شادی کر رکھی ہے ۔ جب کہ ملک کے معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی ، سعود قاسمی کے چچا ہیں –

مزید پڑھیں : ٹی وی کے چھاپہ مار جعلی ہیروز

شفقت چیمہ
پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام اور ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شفقت چیمہ کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ انہوں نے بھی قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے اور اس بات کا انکشاف اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا –

سرفراز احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دینے والے قومی کپتان سرفراز احمد بھی حافظ قرآن ہیں ، جب کہ سرفراز اکثر اوقات نعت خوانی کا شوق بھی پورا کرتے رہتے ہیں اور رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھاتے ہیں ۔

اس کے علاوہ بھی اس وقت تاجروں ، فنکاروں اور شوبز کی دنیا میں ایسے کئی نام ہیں جو اس وقت بھی دنیا دار ہو کر تہجد قضا نہیں کرتے ، فلمی دنیا کا بہترین نام اس وقت حفظ قرآن کررہا ہے جس کا الرٹ نیوز جلد انٹرویو شائع کرے گا ۔

Show More

عزت اللّٰہ خان

عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close