آن لان فراڈ روکنے کیلئے FIA نے آئمہ کرام سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیئے وفاق المدارس اور مساجد کے ائمہ و خطباء سے تعاون مانگ لیا ۔

جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء سے عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنے کے لئیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ جرائم پیشہ افراد مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے بینکنگ اور آن لائن فراڈ کے مرتکب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام خبر دار رہیں ۔

مذید پڑھیں : کراچی DSP کے گھر سے چھالیہ ، گھٹکا بنانے کا دھندہ پکڑا گیا

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے لوگوں کی رقم ہتھیانے اور آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے وفاق المدارس اور ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء سے مدد مانگ لی ہے – جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کے نام ایک مراسلے میں آن لائن فراڈ کرنے والے افراد کے طریقہ واردات کی بابت تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

مولانا جالندھری سے درخواست کی گئی کہ وہ ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء کے ذریعے عوام الناس میں شعور اجاگر کریں تاکہ وہ ایسے عناصر کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں – مولانا جالندھری نے دھوکہ دہی اور آن لائن چوری کی شکایات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء سے اپیل کی کہ وہ منبر و محراب سے اس حوالے سے آواز بلند کریں –

مذید پڑھیں : ہر صورت شہادتِ حضرتِ علی علیہ السلام کے جلوس و مجالس منعقد کی جائیں گی : محمود اختر نقوی

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں لوگوں کو چوری ، دھوکہ دہی اور ایذاء رسانی کے بارے میں وعیدوں سے آگاہ کیا جائے اور لوگوں کو محتاط اور خبردار رہنے کی تاکید کی جائے تاکہ سب مل کر اس برائ کا خاتمہ کر سکیں اور لوگوں کو نقصان سے محفوظ رکھ سکیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *